’بیٹی کو شادی اور بیوی کو طلاق مبارک‘

27 Nov, 2022 | 01:32 PM

ویب ڈیسک:مصری شخص نے بیٹی کی شادی کے روز ہال میں ہی بیوی کو  طلاق دینے کا اعلان کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کے دمیاط گورنری میں بیٹی کی شادی کے روز  والد نے ماں کو مائیک پر طلاق دے دی، بعد ازاں مصری شخص نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں مصری شخص کو عربی زبان میں بیوی کو طلاق دیتے ہوئے دیکھا اور سنا بھی جا سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری شخص نے بیٹی کی شادی میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’دولہا اور دولہن کو  شادی کی ہزار بار مبارک ہو، میں اس موقع پر دلہن کی ماں (اہلیہ ) کو بھی ہزار  ہا مبار کباد پیش کرتے ہوئے اسے طلاق دیتا ہوں، وہ تین طلاق کے ساتھ ہال سے اپنے خاندان کے گھر چلی جائے‘۔

میاں بیوی کے دوران اس خاص موقع پر طلاق کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی لیکن اس حوالے سے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر سے کئی عرصے سے اختلافات تھے، جولائی میں دونوں کے درمیان علیحدگی بھی ہوگئی تھی لیکن بچوں کی وجہ سے شوہر کا گھر نہیں چھوڑا تھا۔

بیوی کی جانب سے شوہر کے اس عمل کو اپنے اور بیٹی کے خلاف سازش قرار دیا گیا جبکہ شوہر کے اس عمل پر اسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں