اسمبلیوں سے باہر آنے کا معاملہ: عمران خان آج اہم ملاقاتیں کریں گے

27 Nov, 2022 | 12:44 PM

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ روز اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان کے بعد اپنی رہائشگاہ پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اسمبلیوں سے باہر آنے کے معاملے پر مشاورت کے لیے آج زمان پارک میں اہم ملاقاتیں کریں گے، عمران خان مشاورت کے بعد پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان مشاورت کے بعد پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے، عمران خان مرحلہ وار کے پی کے کی پارلیمانی پارٹی اور ارکان کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

مزیدخبریں