جنرل باجوہ سے متعلق مبینہ اثاثوں کی تفصیلات،آئی ایس پی آر نے ردعمل دیدیا

27 Nov, 2022 | 12:39 PM

ویب ڈیسک:سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری مبینہ ٹیکس تفصیلات پر آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کرپیش کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم کی بھرپور مذمت کی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد و شمار دیے گئے، یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک خاص گروپ نے بددیانتی سے سمدھی اور فیملی کے اثاثوں کو جنرل باجوہ سے منسوب کیا، غلط تاثر دیا جا رہا ہےکہ یہ اثاثے جنرل باجوہ کے 6 سال میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار قطعی طور پر حقائق کے منافی، کھلا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔


مزیدخبریں