ویب ڈیسک: آزاد جموں وکشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے اور مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں پولنگ شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے اور مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں پولنگ شروع ہوگئی ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔
بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفر آْباد، وادی نیلم اور جہلم ویلی میں پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ مظفرآباد:پولنگ کیلیے ایک ہزار 223 پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 397 مرد، 387 خواتین اور 530 مشترکہ پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ شامل ہیں۔
آج انتخابی میدان میں 31 خواتین اور900 آزاد امیدوار سمیت 2 ہزار 725 امیدوار مدمقابل ہیں جب کہ 19 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کونسلر منتخب ہوچکے ہیں۔