چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نیا بیان سامنے آگیا

27 Nov, 2022 | 09:55 AM

ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں شرکت پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں