موٹر وے کی حفاظتی جالیاں چوری ہونے کا انکشاف

27 Nov, 2022 | 09:28 AM

ویب ڈیسک:سکھر  ملتان موٹر   وے کی حفاظتی جالیاں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

موٹر وےکی سائیڈ میں نصب حفاظتی جالیاں چوری ہونے لگی ہیں۔سکھرپولیس نے موٹر وے کی جالیاں چوری کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی جالیاں برآمد کر لیں۔

دوسری جانب نوشہرو فیروز موٹر وے میں ڈھائی ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں معطل ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز تاشفین عالم سمیت 3 بینک افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈھائی ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے کیس میں بینک کے تین افسران کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔مقدمے میں جعلسازی اور قومی خزانےکو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے زمینوں کی خریداری کے لیے ڈھائی ارب روپے جاری کیے تھے۔

مزیدخبریں