ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک نے گوگل کو ادائیگیاں روکنے کی تردید کردی

اسٹیٹ بینک نے گوگل کو ادائیگیاں روکنے کی تردید کردی
کیپشن: State Bank Of Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک نے گوگل کو ادائیگیاں روکنے کی خبر کی تردید کردی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں میں گوگل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ادائیگیاں روکنے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، اسٹیٹ بینک ایسے تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ملک کے اداروں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اسٹیٹ بینک نے اطلاعی ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے متعلق بعض خدمات کی تخصیص کی جو ایسے ادارے اپنے استعمال کے لیے بیرون ملک سے خرید سکتے ہیں اور وہاں زر مبادلہ میں ادائیگیاں کرسکتی ہیں۔