ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اومیکرون وائرس، این سی او سی نے بڑی پابندیاں لگادیں

Omicron Virus new sanction by NCOC
کیپشن: Omicron - NCOC
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: این سی او سی نے کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے افریقہ سمیت مختلف ممالک میں سفری پابندی عائد کردی۔جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیق سمیت چھ ممالک سے آنیوالے مسافروں کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور بورڈنگ سے 72 گھنٹے پرانا کورونا منفی ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ 

این سی او سی کی سفری پابندیوں کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردی ہیں، کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے افریقہ سمیت مختلف ممالک میں سفری پابندی عائد کردی گئیں،این سی او سی کی جانب سے 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں،جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیق ،نمیمبیا، لیتھوسو ایف میں  مکمل سفری پابندی عائد کردی گئی ہے۔این سی او سی نے یہ فیصلہ وائرس کے جنوبی افریقہ اور ملحقہ علاقوں میں پھیلاؤ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق شہریوں کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور بورڈنگ سے 72 گھنٹے پرانا کورونا منفی ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ان تمام ممالک سے انتہائی ایمرجنسی پر سفر کرنے والے پاکستانی مسافروں کو استثنیٰ حاصل کرنے کے بعد ہی اجازت دی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer