زین مدنی: لالی وڈ فلموں کوریلیز کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، فلم ”وانس اپاون اے ٹائم ان کراچی “ اور چوہدری آئندہ سال ریلیز کی جائیں گی۔
کورونا لاک ڈاؤن کے باعث تیس سے زائد فلمیں تیار پڑیں ہیں جو اب ریلیز کی جائیں گی اور اسی سلسلے میں لالی ووڈ کی تیار فلم ونس اپاون اے ٹائم ان کراچی اور چوہدری ریلیز کی جائے گی۔ فلم ونس اپاون اے ٹائم ان کراچی کی کاسٹ میں اداکار محسن عباس حیدر ،نوشین شاہ اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔
فلم ”چوہدری “کی کاسٹ میں اداکار طارق اسلام ،شمعون عباسی ،اربازخان،زارا عابد اور عدنان ٹیپو شامل ہیں اور یہ فلم کراچی کے معروف ایس پی سی آئی اے چوہدری اسلم کی کہانی پر مبنی ہے۔ دونوں فلمیں آئندہ برس کے پہلے ماہ میں ہی ریلیز کی جائیں گی۔
پاکستانی فلموں کی سینما گھروں میں ریلیز سے جہاں پاکستانی فلم انڈسٹری ترقی کرے گی وہیں معیاری فلموں سے شائقین کو تفریح بھی ملے گی۔