سکول سیل کر دیئے گئے، نوٹسز جاری

27 Nov, 2021 | 07:49 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: لاہور میں سموگ کے باوجود سکول کھولنے پردارلطفال سکول صدر کینٹ اور پیراڈائز ہائی سکول چوہدری کالونی شاہدرہ کو شوکاز نوٹس جاری، انکوائری کیلئے 29 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔

 سموگ کے باعث سکولوں میں ہفتے کے تین روز چھٹی، احکامات نہ ماننے پر 2 پرائیوٹ سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔دارلطفال سکول صدر کینٹ اور پیراڈائز ہائی سکول چوہدری کالونی شاہدرہ کھلے رہے جس کے باعث ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے دونوں سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔مزکورہ سکولوں کی انتظامیہ کو ذاتی شنوائی کیلئے 29 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات پر عمل کا آج پہلا روز تھا ، تمام سکولوں کو بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر آئندہ 15 جنوری تک 3 روز بند رکھنے کے نوٹی فکشن پر عملدرآمد کا آج پہلا روز تھا۔

نوٹی فکشن کے مطابق پرائیویٹ سکول تین روز ہفتہ ، اتوار ، پیر کے روز بند رہیں گے،سرکاری سکول چونکہ صرف اتوار کی چھٹی ہوا کرتی تھی اس لیے سرکاری سکول صرف ہفتہ اور اتوار دو روز بند رہیں گے،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے چھٹیوں کے نوٹی فکشن پر اعتراض بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں