ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو حساب اور جواب دینا پڑے گا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ ٹویٹر پر انہوں نے ساتھ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ۔
ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نا ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔ حساب اور جواب تو دینا پڑے گا! pic.twitter.com/yfbCKSPOZa
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 27, 2021
بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نہ ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نہ ہی چھپا سکتے ہیں اور نہ ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔