جنید صفدر کا ولیمہ کب؟ کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

27 Nov, 2021 | 05:09 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ن لیگ کی رہنما مریم صفدر کے بیٹے جنید صفدر نےا پنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
جنید صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر لگائی ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارڈ پر ولیمے کی تقریب کی تاریخ”17دسمبر 2021″ درج ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ولیمے کا کارڈ دراصل چاکلیٹ کا ڈبا ہے۔ جس پر ولیمے کی تاریخ اور جگہ بھی درج ہے۔ 


کارڈ پر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ  عائشہ کی شادی کی تصویر  شائع کی گئی  ہے۔جنید صفدر  نے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بھی ولیمے کی تاریخ لکھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ولیمہ جاتی عمرا رائے ونڈ میں ہوگا ۔سخت سکیورٹی میں صرف مدعو افراد ہی شرکت کرسکیں گے جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف تقریب میں آن لائن شرکت کریں گے۔ 
ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین میں بحث شروع ہوگئی ہے کہ ولیمے پر بھی جنید صفدر گلوکاری کا مظاہرہ کریں گے یانہیں۔ یاد رہے کہ جنید صفدر نے  انتہائی خوبصورتی سے گانا'' کیا ہوا تیرا وعدہ ''  گا کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں