سرجنز نے خاتون کے جگر سے 3 کلو وزنی ٹیومر نکال لیا

27 Nov, 2021 | 05:06 PM

Malik Sultan Awan

 عرفان عباسی: کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  میں 29 سالہ خاتون کے جگر کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ لیور ٹرانسپلانٹ سرجنز نے جگر سے تین کلو گرام سے زائد ٹیومر کونکال لیا، ڈاکٹر سعید قریشی  کہتے ہیں کہ خاتون کے جگرکاسترفیصہ حصہ متاثرتھاتاہم آپریشن کے بعدوہ تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے۔

کراچی میں لیورٹرانسپلانٹیشن کاکامیاب آپریشن، ڈاؤیونیورسٹی کےسرجنزنےخاتون کےجگرسے3کلوٹیومرنکال دیا۔ ڈاؤیونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرپروفیسرسعیدقریشی کے مطابق یہ ایک خطرناک سرجری تھی لیکن ڈاکٹرجہانزیب اور ڈاکٹر محمد اقبال کی قیادت میں ماہرسرجنزنےخاتون کی زندگی بچالی۔

سعیدقریشی کے مطابق ٹیومرنے جگرکےسترفیصدحصے کومتاثرکردیاتھا تاہم آپریشن کے بعدخاتون تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے اور امید ہے کہ وہ نارمل زندگی گزار سکے گی۔
خاتون کے اہلخانہ نےڈاکٹروں کی ٹیم کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ ملک کےبیشتراسپتالوں نےخاتون کے آپریشن سے انکارکیاتھا ۔

مزیدخبریں