ویب ڈیسک: پاکستان کے محمد وسیم نے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 3 باکسر کو شکست دینے کے بعد رنگ میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
دبئی کے باکسنگ ایرینا میں ہونے والے مقابلے میں محمد وسیم نے کولمبیئن باکسر کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل اپنے نام کیا۔رپورٹس کے مطابق 12راؤنڈز پر مشتمل فائٹ میں ججز نے محمد وسیم کو فاتح قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ دونوں باکسرز کے درمیان یہ فائٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں ہوئی، اس سے قبل پاکستان کے محمد وسیم 12 فائٹ جیت چکے ہیں جبکہ ایک میں انہیں شکست ہوئی ہے۔کولمبین باکسر، محمد وسیم سے زیادہ تجربہ کار ہیں،وہ 26 فائٹس میں حصہ لے چکے ہیں، انہوں نے 13 حریفوں کو ناک آؤٹ کیا جبکہ بریرا کو 3 میں شکست ہوئی ہے۔
The man continues to impress everyone, @iamfalconwaseem is the pride of Pakistan ???????? Congratulations bro on winning the WBC silver and WBA eliminator fight. Keep flying high falcon ???????? pic.twitter.com/hBfw3QTQHi
— Wahab Riaz (@WahabViki) November 26, 2021
دوسری جانب ڈبلیو بی سی سلور چیمپئن بننے کے بعد محمد وسیم کی رنگ میں رقص کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں محمد وسیم کے چہرے پر زخم بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔محمد وسیم کا پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا دو مرتبہ ڈبلیو بی سی سلور چیمپئن بنا ہوں اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے پر فخر ہے۔