وزیراعلیٰ پنجاب نے عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا

27 Nov, 2021 | 03:31 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزارت سے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا جو انہوں نے منظور کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے ملاقات کی اور  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اپنی وزارت سے استعفیٰ پیش کیا جو انہوں نے منظور کرلیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کی خدمات کو سراہا۔

عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں، آپ نے سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

یاد رہے کہ عبدالعلیم خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں صوبائی وزیر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے پر قائل کیا۔

 

مزیدخبریں