کھاد کی قیمتوں، گرانفروشی کیخلاف چیف سیکرٹری کا بڑا حکم

27 Nov, 2021 | 03:30 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور وفاقی سیکرٹری انڈسٹریزجواد رفیق ملک کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس۔ پنجاب میں کھاد کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن پورٹل فوری طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورٹل پر فرٹیلائزر کمپنیوں سے ڈیلرز کو کھاد کی سپلائی کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔ پورٹل کے ذریعے ہر ضلع میں موجود کھاد کے سٹاک سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جا سکیں گی۔ انہوں نے چیئرمین پی آئی ٹی بی کو ہدایت کی کہ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو پورٹل پر فوری طور پر رسائی دے دی جائے، کھاد کی قیمتوں،گرانفروشی کیخلاف شکایت درج کروانے کیلئے رابطہ نمبر سے متعلق بینرز آویزاں کرائے جائیں۔

چیف سیکرٹری نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف انتظامی اقدامات سے متعلق رپورٹ ایک روز میں طلب کرلی۔ اجلاس میں کھاد کے کاروبار میں مڈل مین کا کردارادا کرنیوالے سرکاری ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز نے کہا کہ کھاد کی مقررہ قیمت پردستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزفیلڈ میں نکلیں۔

اگلے دو روز کے اندرکھاد کی قیمتوں میں واضح کمی نظر آنی چاہئے۔ یوریا کھاد کی 1768روپے فی بوری سے زائدقیمت پرفروخت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
 

مزیدخبریں