ویب ڈیسک: شیاؤمی اور سام سنگ کا شمار دنیا کی ان دو بڑی اسمارٹ فون کمپنیوں میں ہوتا ہے،جن کی ڈیوائسز سب سے زیادہ خریدی جاتی ہیں۔
اگر یہ سوال کیا جائے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے ؟ تو یقینا صارفین شیاؤمی یا سام سنگ کے کسی برانڈ کا نام لیں گے مگر اعداد وشمار نے تو حیران کن نتائج دئیے ہیں۔اسمارٹ فون مارکیٹ کے اعدادو شمار جاری کرنے والی کمپنی آئی ڈی سی کے مطابق 2021 کے ابتدائی 9 ماہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 12 ہے.
آئی فون 12 سیریز کی کامیابی کی وجہ پہلی بار ایپل کی جانب سے 5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے۔ اس سے قبل 2020 کی چار میں آئی فون 11 کو پہلی پوزیشن حاصل رہی تھی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں آئی فون 12 نے چھین لی تھی۔