در نایاب: ایل ڈی اے کا ایلی ویٹڈ ایکسپریس منصوبے میں سینکڑوں درختوں کو منتقل کرنے کے لئے ٹری ٹرانسپلانٹر خریدنے کا فیصلہ جبکہ نالوں کی صفائی کے لئے بھی کروڑوں کی لاگت بھاری مشینری بھی خریدی جائے گی ۔
ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کے لئے مشینری کی خریداری کے لئے تخمینہ لاگت کو پی سی ون میں شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ڈی جی نے چیف انجنئیر ون اسرار سعید کو پی سی ون میں دو اہم ترامیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ٹری ٹرانسپلانٹیشن کی خریداری سے ایلی ویٹڈ کے روٹ پر سینکڑوں درختوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔
ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا کہنا ہے ایلی ویٹڈ بننے کے بعد جدید مشینری اے نالوں کی صفائی بھی ہوسکے گی۔ احمد عزیز تارڑ کا کہنا ہے کہ مشینری کی خریداری سے ایل ڈی اے خود کفیل ہوجائے گا ۔ دس کلومیٹر سے زائد ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کے ٹریک پر سینکڑوں درخت موجود ہیں جبکہ طویل ٹریک پر نالے کی صفائی کے لئے کروڑوں روپے کی مالیت کی مشینری خریدی جائے گی جو منصوبے کے پی سی ون میں شامل بھی ہوگا۔