عرفان ملک: عوامی سواری پولیس کے ناقص تفتیشی نظام کے باعث چوروں کا آسان شکار، ایک ہزار سے زائد موٹر سائیکل چوروں کی لسٹ سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی۔
سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والے تہلکہ خیز رپورٹ میں ایک ہزار موٹر سائیکل چوروں کی شناخت سامنے آگئی ہے۔ ایک دو نہیں سینکڑوں موٹر سائیکل چُرانے والے بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ سو سے زائد موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے بھی چور بھی ناقص تفشیش کے باعث آزاد ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی 126 وارداتیں کرنے والا عبدالعزیز، 109 وارداتیں کرنے والا معراج دی اور 102 وارداتیں کرنے والا مبارک علی بھی ضمانت پر رہا ہوا جبکہ کریمنل ریکارڈ کے 90 فیصد موٹر سائیکل چور ضمانتوں پر رہا ہیں۔ ایک ہزار میں سے 90 فیصد چوروں کو ناقص تفتیش پہ ضمانت ملی۔
رواں سال سولہ ہزار چھ سو اٹھاون موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ متوسط طبقہ سواری سے محروم ہوگیا اور پولیس چوروں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہیں۔ موٹر سائیکل چوری کی 90 فیصد وارداتیں رپیٹ افینڈرز کررہے ہیں۔