ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کا گلاب دیوی انڈر پاس اور شاہکام فلائی اوورز منصوبے پر شفافیت اور استعمال ہونے والے مٹیریل پر رپورٹ تیار کرنے کا حکم ۔ڈی جی ایم اینڈ ای پنجاب دونوں منصوبوں کی رپورٹ تیار کرے گا ۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایات دیں تھیں کہ وہ اپنے جاری منصوبوں پر تھرڈ پارٹی آڈٹ ضرور کرائیں ۔جس پر اب شیرانوالہ فلائی اوور منصوبے کے بعد اب پنجاب حکومت گالب دیوی انڈر پاس اور شاہکام فلائی اوور کے منصوبے پر ایک مفصل رپورٹ تیار کرے گی جس میں ہر طرح سے تعمیراتی کام کا جائزہ اور منصوبوں پر استعمال ہونے والے مٹیریل کی جانچ پڑتال ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی ایم اینڈ ڈی سی کی ٹیم منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لے گی ۔انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر مٹیریل کے استعمال پر بھی رپورٹ تیار کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ایم اینڈ ای کی ٹیم منصوبوں معیاری مٹیریل کے استعمال پر سروے کرے گی اور منصوبے میں شفافیت اور کنٹریکٹرز کی پرفارمنس پر بھی رپورٹ بنائی جائے گی ۔