ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سعودی عرب کےلئے پی آئی اے کی ٹکٹیں ریکارڈ مہنگی، قرنطینہ پیکج 1500 ریال

pia tickets for ksa price hike
کیپشن: pia plane
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : سعودی عرب کے لئے براہ راست پروازوں کا اعلان ہوتے ہی پی آئی اے کے کرایوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ٹریول ایجنٹس کے مطابق جدہ کے لیے ریٹرن ٹکٹ کا ایک لاکھ ستر ہزار تک پہنچ گیا ہے جو کہ چند روز قبل تک 65 سے ستر ہزار روپے تھا۔ دیگر کیٹیگریز میں دو لاکھ چار ہزار روپے تک کا ٹکٹ مل رہا ہے۔
 یادرہے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت مزید چھ ممالک کے مسافروں کو براہ راست مملکت آنے کی اجازت کے اعلان کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے ہفتہ وار 35 پروازیں چلانے کا اعلان کیا  تھا۔ابتدائی طور پر یہ 35 پروازیں یکم دسمبر سے اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور کراچی کے ایئرپورٹس سے سعودی شہروں جدہ، مدینہ، ریاض، دمام اور القسیم کے لیے چلائی جائیں گے۔

اسی طرح ایئر لائنزز کو جاری ہدایت کے مطابق پی آئی اے کے پہلے سے خریدے گئے جزوی استعمال شدہ ٹکٹ میں تبدیلی پی آئی اے کے بکنگ آفسز میں 50 ہزار کی ادائیگی پر دستیاب ہو گی۔
سعودی حکومت کی ہدایت کے مطابق مملکت میں بغیر دونوں ویکسین لگوائے براہ راست آنے والے مسافروں کو پانچ دن قرنطینہ کرنا ہوگا   ٹریول ایجنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ پی آئی اے کی منظور شدہ کمپنیوں سے پانچ دن کا قرنطینہ پیکج اپنے طور پر خریدیں۔ یہ خریدنا مسافروں کی ذمہ داری ہو گی۔
قرنطینہ پیکج 1500 ریال سے شروع ہوتا ہے اور اس میں پانچ دن کا ہوٹل میں قیام، کھانا، پی سی آر ٹیسٹ اور ایئرپورٹ سے پک اینڈ ڈراپ سروس شامل ہے۔