ویب ڈیسک : اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان جیولن تھرو اورمیراتھن ایونٹس کی انعقاد کے لیے متحرک ہوگئی
اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان مستقبل کے لیے باصلاحیت اتھلیٹس کی تلاش کے لیے متحرک ہو گئی،قومی جیولن تھرو چیمپئن شپ 29 نومبر کو پنجاب اسٹیڈیم میں ہوگی چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد ارشد ندیم کا بیک اپ تیار کرنا ہے ۔چیمپئن شپ میں کامیاب ہونے والے اتھلیٹس کو نقد انعامات بھی دئیے جائیں گے، نیشنل جیولن تھرو چیمپئن شپ کے بعد پانچ دسمبر کو اسلام آباد میں مرد و خواتین کی دس کلومیٹر ریس ہوگی جبکہ انڈر 20 کیٹیگری میںمردوں کی آٹھ کلو میٹر اور خواتین کی چھ کلو میٹر ریس ہوگی ،
میرا تھن ریس کے نمایاں اتھلیٹس کو آئندہ برس ناگا لینڈ بھارت میں شیڈول اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے منتخب کیا جائےگا۔کامیاب اتھلیٹس کو قومی کوچز کی زیر نگرانی کیمپ میں ٹریننگ دی جائے گی،اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے مطابق باصلاحیت اتھلیٹس کی تلاش کے لیے مختلف ایونٹس کا سلسلہ جاری وساری رہے گا ۔