گلبرگ (زین مدنی) معروف اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز نے اپنی 24 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ان کے شوہر یاسر حسین نے انہیں بیوی نمبر ون کا خطاب دیدیا۔
سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اقرا عزیز کو ان کے شوہر، اداکار، ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی,یاسر حسین نے اقرا عزیز کے ساتھ دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اقرا عزیز کو بیوی نمبر 1 کا خطاب دیا، یاسر حسین نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر لکھا آئی لو یو کہنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ محبت کی نشانی کبیر حسین ہمارے پاس ہے، شادی کی پیشکش سے لے کر شادی اور بچے تک میں بے باک اور آپ خوبصورت رہی ہیں، ایسے ہی زندگی گزرتی رہے جیسے گزر رہی ہے تو میں بہت خوش ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ ہر سال بڑی ہونے کے بجائے اور چھوٹی ہو جاتی ہیں، یہ واقعے میں بہت دلچسپ بات ہے اقرا عزیز حسین۔