ویب ڈیسک : افغانستان کے مستقبل سمیت خطے میں اب بھی کئی چیلنجز موجود ۔ پاکستان کیساتھ بات چیت جاری رکھنا ضروری،افغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، سیکرٹری جنرل نیٹو
نیٹو سیکرٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ، نیٹوممالک کو اس صورتحال پر گہری تشویش ہے، چین دشمن نہیں مگر اس کے اقدامات پر گہری نظر ہے، انہوں نے مزید کہا افغانستان کے مستقبل سمیت خطے میں اب بھی کئی چیلنجز موجود ہیں، ،پاکستان کیساتھ اعلیٰ سطح پر تعاون جاری ہے ، پاکستان کیساتھ سیاسی اور عسکری روابط اور مذاکرات ہوتے رہتے ہیں نیٹو سربراہ جینز سٹولٹن برگ نے مزید کہا پاکستان کیساتھ بات چیت جاری رکھنا ضروری ہے۔