ویب ڈیسک : بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونےپر طالب علم کے خلاف معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈانس سیمینار کا حصہ نہیں تھا اور اجازت کے بغیر ڈانس کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی، یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈانس کرنے والے طالب علم کے خلاف ایکشن لینے کے لیے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوادیا ہے۔
واضح رہے ڈانس ویڈیو چند روز قبل وائرل ہوئی تھی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا تھا،ویڈیو کے مطابق دو روز سیمینار سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ' ریسرچ ان سپیشل ایجوکیشن' کے عنوان سے منعقد ہوا تھا۔یہ سیمینار 22 سے 23 نومبر تک جار ی رہا۔