ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسرچ کے نام سے منعقد سیمینار میں طالبعلم کےرقص کی ویڈیو وائرل

ریسرچ کے نام سے منعقد سیمینار میں طالبعلم کےرقص کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی  کی انتظامیہ نے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونےپر طالب علم کے خلاف  معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈانس سیمینار کا حصہ نہیں تھا اور اجازت کے بغیر ڈانس کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی، یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈانس کرنے والے طالب علم کے خلاف ایکشن لینے کے لیے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوادیا ہے۔

واضح رہے ڈانس ویڈیو چند روز قبل وائرل ہوئی تھی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا تھا،ویڈیو کے مطابق دو روز سیمینار سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ' ریسرچ ان سپیشل ایجوکیشن' کے عنوان سے منعقد ہوا تھا۔یہ سیمینار 22 سے 23 نومبر تک جار ی رہا۔