ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس فیز 6میں خوفناک حادثہ ، دو افراد جاں بحق

Road accident in DHA
کیپشن: Road accident in DHA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈیفنس جے بلاک فیز 6 میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثہ میں دو افراد جاں  بحق ہوگئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈیفنس J بلاک فیز 6 میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ پایا اور گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹی گئی،حادثہ کے  باعث  گاڑی تباہ ہوگئی اور گاڑی الٹنے سے 24 سالہ فیصل، 25 سالہ علی احمد موقع پر جاں  بحق ہوگئے جبکہ زخمی نوجوان عامر کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے حادثے کی  شکار گاڑی کو قبضہ میں لے لیا، لاشوں کومردہ خانہ منتقل کرکے کارروائی شروع کر دی ۔