لاہور کی فضا صاف، موسم خوشگوارہوگیا

27 Nov, 2020 | 11:28 PM

Shazia Bashir

علی رضا: لاہور کا موسم خوشگوارہوگیا، سورج اور شمال مشرقی ہواوں کے امتزاج نے لاہور کی فضا کو صاف کردیا اییر کوالٹی انڈکس 100 ریکارڈ کیا گیا۔


 تفصیلات کے مطابق  آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ریکارڈ کیا گیا دن کے اوقات میں ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا جبکہ فضا بھی صاف ہوگئی دس کلو میٹر فی گھنٹہ کے مطابق ہوائیں چلنے سے اییر کوالٹی انڈکس کا معیار قدرے بہتر رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ایک نیا سسٹم پنجاب آئے گا جو لاہور میں بادل لائے گا۔

مگر لاہور میں نومبر کے اخری ہفتے بارش کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کا موسم مزید سرد ہوگا درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ساتھ بارشیں بھی برسییں گی، دھند میں اضافہ کے باعث فضائی الودگی میں شدت آئےگی۔

یاد رہے کہ  ماہرین نے لاہور کی فضا کو شہریوں کے لیے خطرناک قرار دے دیا تھا،  دوسری جانب  لاہور سمیت صوبے بھر میں سموگ کے پھیلاو کو روکنے کے لئے خلاف ورزی کرنے والی صنعتوں پر ایکشن لیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق سموگ کا باعث بننے والی صنعتوں میں پہلی کیٹیگری میں شامل بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

 ڈیٹا کے مطابق لاہور میں بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی شرح باقی اضلاع سے زیادہ ہے، لاہور کے 277 بھٹوں میں سے 250 بھٹے منتقل کئے گئے، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی میں لاہور پہلے نمبر پر رہا۔  ڈیٹا کے مطابق لاہور میں بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی شرح باقی اضلاع سے زیادہ ہے، لاہور کے 277 بھٹوں میں سے 250 بھٹے منتقل کئے گئے، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی میں لاہور پہلے نمبر پر رہا۔

 

 

 

 

مزیدخبریں