ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی ظفر کا سندھ کی ثقافت کو خراج تحسین، سندھی گانا ریلیز کر دیا

علی ظفر کا سندھ کی ثقافت کو خراج تحسین، سندھی گانا ریلیز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) علی ظفر کا نیا سندھی گانا " الے" ریلیز کر دیا گیا , گانا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے,گانے میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق علی ظفر کے ساتھ اس گانے میں 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے , عروج فاطمہ کے علاوہ علی ظفر کے ساتھ سندھی ریپر عابدروہی بھی گانے کی ویڈیو میں شامل ہیں۔ علی ظفر کا سندھ کی ثقافت کو خراج تحسین، نیا سندھی گانا " الے" ریلیز کر دیا گیا، گانا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

گلوکارعلی ظفر  نے گانے میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہےعلی ظفر کے ساتھ اس گانے میں 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے  اپنی آواز کا جادو جگا کر مداحوں کو امنی طرف متوجہ کر لیا ہے ، عروج فاطمہ کے علاوہ علی ظفر کے ساتھ سندھی ریپر عابدروہی بھی گانے کی ویڈیو میں شامل ہیں جنہوں نے گانے میں اپنے ریپ کی مدد سے مزید دلچسپ بنایا ہے۔

یاد رہے علی ظفر نے اس سے قبل عروج فاطمہ سے مل کر معروف بلوچی گیت لیلیٰ او لیلیٰ بھی ریلیز کیا تھا، تیرا سالہ گلوکارہ کا تعلق بلوچستان سے ہے، جس نے گزشتہ سال علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،جس کے بعد علی ظفر نے اپنے پروڈکشن ہاؤس لائٹنگ اینگل کے تحت نوجوان گلوکاروں کو پرموٹ کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سندھی گانے میں  علی ظفر گانے میں اجرک پہنے سندھی روایتی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer