ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا آن لائن ایجوکیشن کےلیے بڑا اقدام

27 Nov, 2020 | 05:35 PM

Azhar Thiraj

(اکمل سومرو ) یونیورسٹییز کو آن لائن ایجوکیشن کیلئے بھاری فنڈنگ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آن لائن ایجوکیشن کیلئے یونیورسٹیوں کو ایک ارب 34 کروڑ روپے کی فنڈنگ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے لاہور سمیت ملک بھر کی 134 سرکاری یونیورسٹیوں کو فنڈنگ جاری کر دی ہے۔ ایچ ای سی نے آن لائن ایجوکیشن کیلئے ہر یونیورسٹی کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔ گرانٹ سے یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سے متعلقہ تمام سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یونیورسٹیوں کی بندش کے دوران ایچ ای سی پالیسی کے تحت ہر یونیورسٹی آن لائن لیکچرز کا انعقاد کرے گی۔

ایچ ای سی حکام کے مطابق یونیورسٹیوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ ایک کروڑ روپے کی فنڈنگ سے آئی ٹی کے ماہرین کی عارضی بھرتی بھی کی جا سکتی ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈیوائسز کی خریداری بھی کی جا سکتی ہے۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو با اختیار کیا ہے کہ وہ آن لائن ایجوکیشن کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔

مزیدخبریں