پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تیاریاں مکمل

27 Nov, 2020 | 07:19 PM

Shazia Bashir

بسام سلطان: پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مہم کا آغاز 30 نومبر بروز پیر سے کیا جا رہا ہے اور پانچ روزہ مہم 4 دسمبر تک جاری رہے گی، لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد  پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں 4900 سے زیادہ پولیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، لاہور میں 18 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے، پنجاب پولیو پروگرام کی سربراہ کے صوبے بھر میں پولیو وائرس کی افزائش جاری ہے،  ماہانہ پولیو مہمات کا مقصد پولیو کا خاتمہ ہے۔

والدین سے گزارش ہے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، ہر مہم میں قطرے پلائیں،  پنجاب میں پولیو کیسوں کی تعداد 14 ہو چکی ہے جبکہ پاکستان بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 81 ہو چکی ہے، مہم کے انعقاد کے لئے 48 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیو ٹیموں کی تربیت کا مرحلہ مکمل کیا جا چکا ہے۔ پنجاب پولیو پرگرام کے مطابق تمام ضلعوں کو ویکسین کی فراہمی مکمل کر لی گئی ہے۔

کورونا سے تحفظ کے لئے ضلعوں کو ماسک اور سینیٹائزر کی فراہمی بھی کی گئی ہے۔ انسداد پولیو مہم میں 2 کروڑ سے زاید بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب پولیو پروگرام کی سربراہ سندس ارشاد کے مطابق مہم سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں