ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودبٹ) شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں نئے سے نئے کرداروں کی انٹریاں، پاپڑ،دودھ،کباڑ فروش کے بعد ڈرائیور، کرنسی، کپڑے، کھانے اور موبائل بیچنے والوں کے نام بھی منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ڈرائیور، کرنسی،کپڑے، موبائل بیچنے والوں کے نام سامنے آگئے،2009-12 کے درمیان سلمان شہباز، نصرت شہباز اور جویریہ علی کے نام پر لاکھوں ڈالرز کی جعلی ٹی ٹی وصولی کی رپورٹ سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی۔نیب ریفرنس رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بنک لاہور کے باہر کرنسی نوٹ فروخت کرنے والے محبوب علی کے نام پر 103450 ڈالر کی ٹی ٹی وصول ہوئی۔دبئی میں کھانے پینے کی دکان کے ملازم رمیض شاہد محمود کے نام پر 517336 ڈالر کی ٹی ٹی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں کپڑے کی چھوٹی دکان چلانے والے الطاف ہارون کے نام پر 248756 کی ٹی ٹی،کراچی میں16 ہزار تنخواہ پر کلاتھ شاپ کے ملازم عدنان کے نام پر 199601 ڈالر کی ٹی ٹی۔دبئی میں 3 ہزار درہم تنخواہ لینے والے ڈرائیور عابد شاہ کے نام پر 86900 ڈالرز کی ٹی ٹی۔ دبئی میں مقیم موبائل شاپ کے ملازم خیال نواز کے نام پر 53950 ڈالرز،دبئی میں دکان پر سیلز مین نعمان کے نام کر 48941 ڈالر، امٹ گل کے نام پر 59950 ڈالرز کی جعلی ٹی ٹی پاکستان میں وصول کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تمام افراد نے اپنی شناخت کا استعمال کرنے پر شہباز شریف خاندان کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، سلمان شہباز، رابعہ عمران، داماد اور دیگر غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے،احتساب عدالت منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر چکی ہے، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیاتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer