’’ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہیں‘‘

27 Nov, 2020 | 05:08 PM

Shazia Bashir

ْقذافی بٹ:  صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی موجودگی میں فیڈمک آفس میں دو چینی کمپنیوں کے مابین اشتراک کار کا معاہدہ،  اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہیں۔


 صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی موجودگی میں فیڈمک آفس میں دو چینی کمپنیوں کے مابین اشتراک کار کا معاہدہ ہوا،  اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہی،معاہدے کے تحت چینی کمپنیاں باہمی اشتراک سے ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ میں سمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا پہلا پلانٹ لگائیں گی۔

معاہدے پر نائب صدر ویوو (VIVO)کمپنی دوام تائی پنگ اور دوسری کمپنی کےڈائریکٹر مینوفیکچرنگ ژونگ بن نے دستخط کیے، ابتدائی طور پرچینی کمپنیاں اس منصوبے میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لگنے سے سمارٹ موبائل فون مقامی سطح پر ہی تیار ہوں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرصنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کار وں کو یہاں سرمایہ کاری کے حوالے سے مکمل تحفظ حاصل ہے، سرمایہ کار ی کے فروغ اور صنعت کاری کے عمل کو تیز کر کے روزگارکے مواقع بڑھانا حکومت کی پالیسی ہے۔

مزیدخبریں