(زاہد چودھری/شاہد ندیم)حکومتی غفلت اور عوامی بے احتیاطی سے کورونا ہر گزرتے دن مزید سنگین،مہلک وبا 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 زندگیاں نگل گئی۔176 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے، پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریض بڑھ کر 259 ہوگئے ۔98 آئی سی یو میں اور 25 وینٹی لیٹرز پر زندگی بچانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا کے وار جاری ہیں، شہر میں کورونا مزید5 زندگیاں نگل گیا،شہر میں کورونا کے176 نئے مریض سامنے آنے پر تعداد 57741 ہوگئی جبکہ اب تک1177 اموات ہوچکی ہیں،شہر میں کورونا کے 259 مریض سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل ہیں،98 مریض آئی سی یو ،25 وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں.
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی تازہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے654نئےکیسز،تعداد117,160 ہو گئی۔ لاہور 176،راولپنڈی161،جہلم 2، لیہ1،چنیوٹ 2،لودھراں 42،بہاولپور48اورملتان میں 39کیسزرپورٹ ہوئے۔سیالکوٹ16،منڈی بہاؤالدین3،سرگودھا10،اٹک 13،راجن پور2،شیخوپورہ1،خانیوال3 اور فیصل آباد میں 21کیسز رپورٹ ہوئے۔
علاوہ ازیں گجرات21،خوشاب23،پاکپتن2،جھنگ5،بہاولنگر1،ٹوبہ5، گوجرانوالہ1 اورڈیرہ غازی خان میں7کیسز سامنے آئے۔بھکر7،قصور3،مظفر گڑھ1،رحیم یارخان9،وہاڑی6،ننکانہ2،میانوالی 5،اوکاڑہ11اور ساہیوال میں 5کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس سے مزید 22ہلاکتیں جبکہ ابھی تک اموات کی کل تعداد2,945 ہو چکی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک 1,930,200ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد98,191 ہو چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ایک روزمیں مزید 54 افراد کی جان لے لی، ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 7ہزار، 897 ہوچکی ہے، 276مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 ہزار214 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار113 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار311 تک پہنچ چکی ہے۔
سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار783 مریضوں کے ساتھ سرفہرست ہے، پنجاب میں 1لاکھ 17ہزار160، خیبرپختونخوا میں 46 ہزار281 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں 28 ہزار980 اور بلوچستان میں 17 ہزار8 افراد متاثرہ ہیں، اب تک 3لاکھ، 35ہزار، 881مریض کرونا کو شکست دے چکے ہیں۔