عالمی شہرت یافتہ قاری انتقال کرگئے

27 Nov, 2020 | 10:43 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42)دنیا قرآت کا بہت بڑا نام زینت القرآ فخر القرآء استاد محترم الحاج قاری کرامت علی نعیمی صاحب وفات پاگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ قاری کرامت علی نعیمی انتقال کرگئے۔ قاری کرامت علی نعیمی پوری دنیا میں خوبصورت قرآت کا ایواڈ بھی جیت چکے ہیں۔ قاری کرامت علی نعیمی کو زینت القرا فخرالقرا کے نام سے نوازا گیا تھا۔ خوبصورت آواز کی وجہ سے قاری کرامت علی نعیمی کو دنیا بھر میں جانا جاتا تھا۔ قاری کرامت علی نعیمی کی نماز جنازہ چار بجے چام ستارہ ویلی کینال روڈ فیصل آباد میں ادا کیا جائے گا۔

عالمی شہرت یافتہ قاری کرامت علی نعیمی کی خوبصورت آواز سننے والوں کے لئےقلب سکون کا ذریعہ تھی جو کہ آج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی،  سوشل میڈیا پیلٹ فارمز خصوصاًیوٹیوب پر ان کی متعدد قرات کی ویڈیوز موجود ہیں جو آج بھی کئی مسلمان کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔ قاری کرامت علی نعیمی کواللہ نے ایک پُر سوز آواز اور بلند اخلاق اور باکمال صلاحیتوں سے نوازا تھا۔ ہر عمرکے لوگ ان کے گرویدہ تھے۔ان کا اندازِ بیان ایسا تھا کہ ہر شخص کے دل میں اُتر جاتا تھااور زبان میں اللہ نے اثر بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ  بہت سے ایسے قرّاء کرام گزرے ہیں جنکی تلاوت دنیا میں بہت مقبول ہوئیں۔ خصوصا اسلامی جمہوریہ مصر کے قراء اس میں سر فہرست ہیں۔ دنیائے تلاوت میں سب سے زیادہ اعزاز پانے والے قاری جناب قاری عبدالباسطؒ (مصر) ہیں۔ جنہوں نے تلاوت کے ذریعے دہریوں کا دل پگھلا کر رکھ دیا۔

ساؤتھ افریقہ میں تلاوت کے اختتام پر 20،000 لوگ ایمان لے آئے تھے۔ آج بھی تلاوت قرآن مع تجوید و خوش الحانی کے جامعات پوری دنیا میں موجود ہیں جہاں لاکھوں قراء سالانہ تیار ہوتے ہیں۔ جن میں پاکستان،مصر،سعودی عرب،فلسطین،بنگلہ دیشاور بھارت سر فہرست ہیں۔

مزیدخبریں