جنرل ہسپتال میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے  ملازمین کیلئے خوشخبری

27 Nov, 2019 | 11:06 PM

Shazia Bashir

زاہد چوہدری: جنرل ہسپتال نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 200 ملازمین کو مستقل کردیا۔ سکیل ایک سے چار کے 118 اور سکیل پانچ سے پندرہ تک کے 82 ملازمین مستقل کئے گئے ہیں۔    

تفصیلات کے مطابق   جنرل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے حکومتی پالیسی کے تحت 200 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے۔   پرنسپل پروفیسرڈاکٹر فرید ظفر کی ہدایت پرمستقل ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے سکیل ایک سے چار تک کے 118 اور سکیل پانچ سے پندرہ تک کے 82 ملازمین کومستقل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں