رشوت لینے کیلئے ایس ایچ او دباؤ ڈالتا ہے، اہلکاروں کی ایس پی صدر کو درخواست

27 Nov, 2019 | 09:41 PM

Shazia Bashir

عرفان ملک: ایس ایچ او دیہاڑی باز، پولیس اہلکار مزدور کارندے، قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ پولیس سٹیشن کے تھانے دار نے بے ایمانی کا دھندا جما لیا۔ تھانے کو دکان بنالیا۔ شہریوں کو بے جا پکڑنے، پیسے بٹورنے اور دیہاڑیاں لگانے کے لیے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات، متاثرہ 4 سپاہیوں نے تھانے دار کے خلاف اعلیٰ افسران کو درخواست دے دی۔ انکوائری شروع ہو گئی۔

قائد اعظم اندسٹریل اسٹیٹ میں تعینات چار اہلکاروں نے ایس پی صدر کو اپنے ایس ایچ او کے بارے میں تحریری درخواست دی جس میں لکھا کہ ایس ایچ او ذولفقار بھٹہ کی جانب سے انہیں رشوت لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ درخواست میں لکھا گیا کہ ایس ایچ او کی جانب سے کسی بھی طریقہ کا ستعمال کرتے ہوئے پیسے لے کر ایس ایچ او کا حصہ لے کر آئیں۔ اہلکاروں نے یہ بھی لکھا کہ وہ عرصہ دراز سے پولیس میں ملازم ہیں اور کرپشن کرنے پر مجبور کیے جانے سے وہ ذہنی دباو کا شکار ہو چکے ہیں جس سے ان کی نجات دلوائی جائے، ورنہ وہ خودکشی پر مجبور ہو جائیں گئے۔
ایس ایس پی محمد نوید نے اہلکاروں کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

مزیدخبریں