ملک اشرف: ملک بھر کی 465 ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر قتل اور منشیات کے 2803 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ 13مجرمان کو سزائے موت 17کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل"سہیل ناصر. نے ججز کی کارکردگی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو بجھوائی جس کے مطابق 182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے109اور منشیات کے254مقدمات ٹوٹل 363مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالتوں نے کل1118گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ پنجاب میں قتل کے54اور منشیات کے155مقدمات کا فیصلہ ہوا۔13مجرمان کو سزائے موت17کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر66 مجرمان کو کل175سال2 ماہ 4 دن قید اور17323686روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 464دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے1976مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے970گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ مجموعی طور پر 428مجرمان کو 106سال،20ماہ اور17دن قید اور 3339864روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔