علی ساہی: ایمرجنسی صورتحال میں پولیس والے خود کو اکیلا نہ سمجھیں، خصوصی ڈیوٹی اورآپریشنزپر موجود پولیس اہلکاروں کو ایمرجنسی پینک بٹن دیا جائے گا جبکہ مریضوں کو ایمبولینس بلوانے کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے۔ پینک بٹن کے دباتے ہی فوری مدد فراہم کی جائے گی۔
سیف سٹی اتھارٹیز نے ایمرجنسی حالات میں پولیس افسران واہلکاروں کو بروقت سہولت کیلئے پینک بٹن سسٹم تیارکرلیا ہے۔ چیف آپریٹنگ افسر اکبرناصرکے مطابق خصوصی آپریشنز کے دوران ڈیوٹی کرنیوالے پولیس اہلکاربٹن کااستعمال کرسکیں گے۔ کیونکہ آپریشنزاور خصوصی ڈیوٹی کے دوران فون استعمال نہیں کیا جاتا جسکی وجہ سے ہنگامی حالات میں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ پینک بٹن کےاستعمال کیلئےافسران اوراہلکاروں کو سیف سٹی میں خصوصی ٹریننگ دی جائےگی۔
صرف پولیس اہلکارہی نہیں دل کےمریض بھی پینک بٹن استعمال کرسکیں گے کیونکہ مریضوں کو ایمرجنسی صورتحال میں ہسپتال شفٹ کرنے کے لیے ایمبولینس مشکل سے ملتی ہے جونہی پینک بٹن دبائیں گے۔ سیف سٹی فوری طور پرایمبولینس کے لیے ریسکیو کومطلع کردے گا اوربڑے ہسپتالوں میں بھی پینک بٹن سسٹم لگایا جائے گا۔ پینک بٹن سسٹم کوسیف سٹی اتھارٹی کنٹرول کرے گی۔
پینک بٹن سسٹم جیمرزوالی جگہ پربھی کارآمد ہوگا جبکہ مختلف ممالک میں پینک بٹن سسٹم استعمال ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں پینک بٹن سسٹم تاریخی مثال ہے۔