وقارگھمن: نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد واپس روانہ، ملکہ میکسما نے بطوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی برائے اقتصادی ترقی کی حیثیت سے مختلف بزنس ماڈلز اور سٹارٹ اپس کا جائزہ لیا۔
ملکہ میکسما صبح سویرے لاہورپہنچیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے لاہور میں تیز مالیاتی خدمات کے دفتر کا دورہ کیا، انہوں نے مرکز کے مختلف حصے دیکھے اور ادارے کے مالیاتی امور سمیت کام سے متعلق سوالات کئے۔
بعدازاں انہوں نے غالب مارکیٹ میں وسیم پان شاپ اینڈ جنرل سٹور کا وزٹ کیا اور کاروبار کے بارے میں دکاندار سے گفتگو کی، اس سے پہلے انہوں نے بائیک سروس بائیکیا کے کلمہ چوک میں تربیتی مرکز کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں بائیکیا کے بارے بریف کیا گیا۔
ملکہ میکسما لاہورمیں مصروف دن گزار کر واپس روانہ ہوگئیں۔