(حسن علی) شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔
شہر میں سرکاری نرخنامے پر سبزیوں کی فروخت خواب بن گئی، سرکاری نرخنامےاور ماڈل بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت190 روپےمقرر کی گئی لیکن سبزی منڈی میں 230 سے 250 روپے فی کلو میں فروخت ہور ہے ہیں جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر اڑھائی سو سے تین سو روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
شہر میں پیاز 100 سے 120، لہسن 350، ادرک 400، گھّیا کدو 80، ٹینڈے 80 سے 100، سبز مرچ 200، لیموں 160، گاجر 50، مولی 30 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے حکومت کی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آتی۔
سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے جاری کردہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کروانا ہے تو پہلے سبزی منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کروائیں۔