(زین مدنی ) پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات انجام دینے اور ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی سپر سٹار اداکارہ ریما خان کی شادی کو 8 برس ہوگئے،ریما نے اپنی شادی کی سالگرہ امریکا میں منائی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریمانے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1990میں کیا اور اس دوران انہوں نے 200سے زیادہ فلموں میں کام کیا جبکہ انہوں نے بہت سی لالی وڈ فلموں میں بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا، 90ء کی دہائی میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ نومبر 2011 ء کو امریکی ڈاکٹر شہاب طارق کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھی تھیں جس کے بعد ان کے ہاں 24 مارچ 2015 ءکو بیٹے علی صاحب کی پیدائش ہوئی۔
ریما نے اپنی شادی کے 8 برس مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی سالگرہ کی تصاویر پوسٹ کیں اور تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، اداکارہ نے سالگرہ کی تقریب امریکا میں منعقد کی جسے انہوں نے انتہائی مختصر رکھا۔