ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی شعبہ صحت میں کارکردگی صفر

پنجاب حکومت کی شعبہ صحت میں کارکردگی صفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہورمیں ڈینگی سے شکست کھانے والی حکومت شعبہ صحت کی ترقی میں بھی ناکام، شعبہ صحت کے 19 ترقیاتی منصوبوں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہ کرسکی۔ لاہور ڈویژن کے 19 اہم ترین ترقیاتی منصوبے صفر کارکردگی کیساتھ محکمہ صحت کا منہ چڑانے لگے۔

 پنجاب حکومت شعبہ صحت کے اعلان کردہ منصوبوں پر تاحال صرف سرکاری کاغذوں تک محدود ہے، سرکاری دستاویزات کے مطابق شہر میں شعبہ صحت کیلئے 22 ارب 34 کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار کے ترقیاتی منصوبوں کا تخمینہ لگایا گیا، نظر انداز شدہ ترقیاتی منصوبوں میں طبی فضلے ٹھکانے لگانے اور سنٹرل پتھالوجی لیب کا قیام شامل ہے ۔فاطمہ جناح یونیورسٹی، سروسز ہسپتال کے ہاسٹلز کی تعمیر کے منصوبے، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ، نرسز ٹریننگ پروگرام پر بھی ایک روپیہ بھی خرچ نہ ہوسکا۔

 دوسری جانب یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پی آئی سی اور سروسز ہسپتال میں اہم ترین طبی آلات کی خریداری پر بھی کوئی رقم خرچ کرنے میں ناکام ہے، گنگا رام ہسپتال میں ماں بچہ بلاک، میڈیکل ٹاور جناح ہسپتال، جنرل، میو ہسپتال میں ڈیپارٹمنٹس کی اپ گریڈیشن کے منصوبے بھی کاغذوں تک محدود ہے، رواں سال محکمہ خزانہ نے مختص شدہ فنڈزایک ارب 94 کروڑ جاری کیے گئے اور جاری شدہ فنڈز میں سے صرف 5 کروڑ خرچ ہوسکے۔

Sughra Afzal

Content Writer