میٹروپولیٹن کارپوریشن، بلدیاتی اداروں کوغیر ترقیاتی گرانٹ جاری

27 Nov, 2019 | 11:37 AM

Sughra Afzal

(راﺅ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کو غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 2 ارب74 کروڑ 46 لاکھ کی گرانٹ جاری کردی گئی۔

صوبائی مالیاتی کمیشن کی مد میں ترقیاتی گرانٹ پرفل سٹاپ برقرار ہے، پنجاب حکومت نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اوردیگر بلدیاتی اداروں کو غیر ترقیاتی گرانٹ جاری کی ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 16 کروڑ 24 لاکھ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں موصول ہوگئے، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، 11 میونسپل کارپوریشنز، 24 ڈسٹرکٹ کونسلز اور 182 میونسپل کمیٹیز کو غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں گرانٹ جاری کی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ نے35 ڈسٹرکٹ کونسلز کو 94 کروڑ 17 لاکھ جبکہ صوبہ کی 182 میونسپل کمیٹیوں کو ایک ارب 29 کروڑ 86 لاکھ کی گرانٹ جاری کی ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو تنخواہیں اور غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں ماہانہ گرانٹ جاری کی گئی ہے۔

  میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دو سال سے ترقیاتی گرانٹ کی ایک پائی بھی موصول نہیں ہوئی، پنجاب حکومت پی ایف سی شیئر کی مد میں 4 کروڑ 30 لاکھ دینے کی پابند ہے جو دو سال سے نہیں دیا گیا۔

مزیدخبریں