ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا بجلی کے بلوں سے ٹیکس وصولی کے متعلق اہم فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کا بجلی کے بلوں سے ٹیکس وصولی کے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی روک دی ،عدالت نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے ودہولڈنگ ٹیکس کے وصولی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

 جسٹس ساجد محمود سیٹھی کے روبرو درخواست گزارکے وکیل محمد محسن ورک نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس کی وصولی کی چھوٹ نہ دینا امتیازی سلوک ہے اور نشاط ڈیری کے فیصلہ میں طے شدہ اصول کی خلاف ورزی ہے، ایف بی آر بجلی کے بلوں میں چھوٹ کے حوالے سے دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہے، بجلی کے بلوں میں کئی افراد کو ودہولڈنگ ٹیکس میں رعایت جبکہ کئی کو چھوٹ نہیں دی جا رہی، ایف بی آر بجلی کے بلوں میں ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ سے متعلق واضح موقف اختیار کرے جبکہ عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکس کی چھوٹ کا دوہرا معیار کالعدم قرار دے۔

ایف بی آر کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کے بلوں سے ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کررہے ہیں۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد بجلی کے بلوں میں ودہولڈنگ ٹیکس وصولی روک دی اور چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی سے متعلق از سر نو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا.

Sughra Afzal

Content Writer