سستے گھروں کیلئے اشتہارات منسوخ، درخواست فارم دوبارہ جاری ہونگے

27 Nov, 2019 | 10:32 AM

Sughra Afzal

 (عمران یونس) پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں دیئے گئے اشتہارات منسوخ کر دیئے۔

ترجمان پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، ملتان، لیہ، جوہر آباد (خوشاب)، لیاقت آباد، پتوکی اور حضرو میں پلاٹس، اپارٹمنٹس اور مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں پھاٹا کی طرف سے دیئے گئے اشتہارات منسوخ کر دیئے گئے ہیں، کیونکہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور دیگر بنکوں کے ساتھ مورٹ گیج فنانس کے معاملات طے کیے جارہے ہیں۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ جیسے ہی بینکوں کیساتھ معاملات طے ہوں گے، اشتہارات اور درخواست فارم دوبارہ جاری کر دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں