انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ تباہی کا شکار، ڈین کے عہدہ سمیت اہم نشستیں خالی

27 Nov, 2018 | 06:41 PM

Arslan Sheikh

(زاہد چوہدری) ملک کا اپنی نوعیت کا واحد ادارہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ تباہی کے دہانے پر، ڈین کا عہدہ خالی، ریسرچ کے لیے فنڈز جاری ہوسکے نہ کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہ مل سکی، نو میں سے پروفیسرز کی آٹھ سیٹیں بھی خالی، تدریسی عمل بھی خطرے میں پڑ گیا۔

آئی پی ایچ ہیلتھ مینجمنٹ اور پبلک ہیلتھ میں پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز کے ساتھ ساتھ ریسرچ کے لیے قائم اپنی نوعیت کا ادارہ ہے جو اب زبوں حالی کا شکار ہے۔ میں ڈین کا عہدہ پانچ ماہ سے خالی پڑا ہے، نگران حکومت اور اب موجودہ حکومت کی جانب سے جون کے بعد نئے ڈین کا تقرر نہیں کیا جاسکا ہے،  ڈین نہ ہونے سے آئی پی ایچ کے مالی اور انتظامی امور بدترین تعطل سے دوچار ہیں  جس سے سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کی آمدورفت کے لیے سرکاری گاڑیاں کھڑی ہوگئی ہیں۔

آئی پی ایچ کے ڈین کی عدم موجودگی کے لیے رواں مالی سال میں ریسرچ فنڈز اور کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں تک ادا نہیں ہوسکیں، اس وقت پروفیسر کی نو میں سے آٹھ سیٹیں خالی پڑی ہیں جب کہ ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی بھی آٹھ اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی بارہ سیٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں جس سے آئی پی ایچ میں ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ، ماسٹرز ان ہیلتھ مینجمنٹ، ماسٹرز ان میٹرنٹٰ اینڈ چائلڈ ہیلتھ، ایم فل کمیونٹی میڈیسن کے ڈگری پروگرامز کا تدریسی عمل متاثر ہورہا ہے۔

مزیدخبریں