ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک کے بلا تعطل روانگی کے حوالے سے کیس کی سماعت

ٹریفک کے بلا تعطل روانگی کے حوالے سے کیس کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لئےاقدامات وقت کی ضرورت ہے،

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے ٹریفک کے بلا تعطل روانگی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران، سی ٹی او لیاقت ملک اور سی ای او سیف سٹی اکبر ناصر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ عدالت نےاستفسار کیا کہ داتا دربار میں انڈر پارکنگ کیوں بحال نہیں کی جارہی۔ سی ٹی او نے بتایا کہ کربلا گامے شاہ کے قریب دھماکے میں جانی نقصان ہوا۔ سیکیورٹی کے پیش نظر داتا دربار کی انڈر گراؤنڈ پارکنگ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

عدالت نےکہا کہ لارڈ مئیر دو پارکنگ پلازوں کی انڈر گراؤنڈ پارکنگ کی انڈر ٹیکنگ دے چکےہیں۔ داتا دربار کےقریب خالی اراضی پرپلازہ بنانے کے حوالے سے سیکرٹری اوقاف اور لارڈ مئیر جمعہ کے روز اجلاس کر کے پیر کورپورٹ دیں۔  عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران سے استفسار کیا کہ پلازہ کب شروع  کریں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے خود موقع کاجائزہ لیں، ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا انہیں کچھ مہلت دی جائے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے پارکنگ پلازوں اور زیبرا کراسنگ پر چلنے والوں کے لئے اقدامات کر کےعمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئےسماعت تین دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید اہم خبریں جانئے:https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

Shazia Bashir

Content Writer