(سٹی 42)تاریخ پہ تاریخ ، منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریسا ہلسکووا احاطہ عدالت میں رو پڑیں، کہتی ہیں کہ کب کیس کا فیصلہ ہوگا، عدالت کے چکر لگا لگا کر تھک گئی ہوں۔
تفصٰیلات کے مطابق منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریسا آج سیشن عدالت میں پیش ہوئی ۔ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہونے پر رو پڑیں، کالاچشمہ بھی بہتے آنسوچھپانہ سکا ، کہتی ہیں کہ میں تھک گئی ہوں، عدالت کے چکر لگا لگا کر، نہ جانے کب منشیات سمگلنگ کیس کا فیصلہ ہوگا۔
غیر ملکی حسینہ جب بھی عدالت میں پیش ہوتی ہیں، وکلا اور عدالتی عملے کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں، اس بار بھی غیر ملکی ماڈل نے کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا اورکالے رنگ کا چشمہ پہنا ہوا تھا۔
ملزمہ کے وکیل سردار اصغر محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ کسٹم کا کیس کمزور ہے۔امید ہے اب ملزمہ کو رہائی مل جائے گی۔21سالہ ماڈل کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج لاہور علی رضا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ 10 جنوری 2018 کو غیر ملکی ماڈل کو لاہور ایئر پورٹ سے ہیروئن سے بھرے بیگ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ چیک ری پبلک کی شہری ہے اور ماڈلنگ کیلئے پاکستان آئی تھی۔