جناح ہسپتال میں سرجیکل آئی سی یو کا اولڈ ونگ پانچ برس سے بند

27 Nov, 2018 | 01:13 AM

Arslan Sheikh

زاہد چوہدری: محکمہ صحت کی نااہلی، جناح ہسپتال کا دس بستروں پرمشتمل سرجیکل آئی سی یو پانچ برس سے بند، ڈاکٹرزسمیت عملے کی چونتیس آسامیاں تخلیق کی گئیں، بھرتیاں ہوئیں اور نہ ہی وینٹی لیٹرز سمیت دیگر طبی مشینری مل سکی۔

جناح ہسپتال میں سرجیکل آئی سی یو کے دس بستروں پرمشتمل اولڈ ونگ کو توسیع دے کردس بیڈز کا نیا بلاک بنایا گیا۔ پانچ برس قبل نئے آئی سی یوکو تو فعال کر دیا گیا لیکن اولڈ ونگ بدستور بند پڑا ہے، سرجیکل آئی سی یو کے پرانے وینٹی لیٹرز ناکارہ ہیں جنہیں تاحال تبدیل نہیں کیا جاسکا۔

سرجیکل آئی سی یو اولڈ ونگ کو فعال کرنے کے لیے ڈاکٹرز سمیت عملے کی چونتیس آسامیاں تخلیق کی گئیں، فرش اور چھتیں تبدیل کرکے تزئین وآرائش کا کام بھی کرایا گیا، لیکن پانچ برس کے دوران محکمہ صحت بھرتیاں ہی نہیں کرسکا اور نہ ہی آئی سی یو کو فعال کرنے کیلئے نئے وینٹی لیٹرز، کارڈیک مانیٹرز اور دیگر طبی مشینری فراہم کی گئی ہے۔

محکمہ کی عدم توجہ کا خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور علاج معالجہ متاثر ہورہا ہے۔

مزیدخبریں